: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/6اپریل(ایجنسی) ڈاکٹروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دیا ، یہ واقع ہفتہ کو ایل بی نگر میں ہوا-
ملی معلومات کے مطابق حیات نگر کے تارامتی رہائشی میرمما نامی خاتون کو اسکے رشتہ داروں نے ڈیلیوری کے لیے ونستھلی پورم ایئریا ہاسپٹل لیے آئے، مگر ملازمین
نے بتایا کہ اگادی تہوار کی وجہ سے ہاسپٹل میں ڈاکٹرس نہیں ہے-
اسکی وجہ سے خاتون کے رشتہ داراسے کوٹھی ہاسپٹل لے جاتے وقت بیچ راستے میں ہی خاتون کی ڈیلیوری ہوگئی، اسکے ساتھ بعد ایمبولینس میں خاتون اور بچے کو ہاسپٹل بھیج دیا گیا، ایئریا ہاسپٹل میں ایمرجنسی ڈاکٹرس نہ ہونے پر ہر جگہ تنقید کی جارہی ہے.