: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد کے ٹپا چبوترہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلوم افراد کے چاقو سے حملے میں شمیم بیگم نامی خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر شمیم بیگم پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے چاقو کے وار کیے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر بالاکرشنا اور کلثم پورہ ڈویژن
کے اے سی پی تروپتی جائے وقوع پر پہنچے، موقع کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھا کیے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر خاندانی تنازع کا نتیجہ ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس واردات میں تین ملزمان ملوث ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔