ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی ) ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الا قوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ دوحہ سے ہندستان میں 62.6 کروڑ روپے مالیت
کی کو کین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
ڈی آر آئی کے مطابق، یہ کارروائی مخصوص انٹیلی جنس اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ دوحہ سے ممبئی آنے والی ایک خاتون ہندستانی شہری غیر قانونی طور پر منشیات ملک میں لارہی ہے۔