: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 10 اکتوبر (ذرائع) تلنگانہ کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ڈائرکٹر جنرل گووند سنگھ کی اہلیہ کی موت ہوگئی جبکہ گووند سنگھ سمیت تین دیگر افراد پیر کو راجستھان کے جیسلمیر میں ایک سڑک حادثہ میں زخمی
ہوگئے۔
سی آئی ڈی کے سینئر اہلکار اپنی بیوی اور دو دیگر افراد کے ساتھ تقریباً 2.25 بجے تنوت ماتا مندر کا دورہ کرنے کے بعد رام گڑھ جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز گاڑی تنوت ماتا مندر اور رام گڑھ کے درمیان سڑک پر الٹ گئی۔