حیدرآباد،١٥ اگسٹ (ذرائع) بیوی نے شوہر کو دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ کر ہنگامہ برپا کردیا-تفصیلات کے مطابق کیرتی نامی خاتون، جس کی شادی 2006 میں ہیمنت نامی شخص سے ہوئی تھی اور اس شادی سے ایک بیٹی تھی، 2016 میں فہد نامی شخص کے عشق میں مبتلا ہوگئی۔ بعد ازاں اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے کر فہد سے شادی کرلی اور اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے
نام "دوحہ فاطمہ" رکھ لیا۔ اس شادی سے انہیں ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔
گزشتہ چند مہینوں سے دونوں میں اختلافات چل رہے تھے اور دونوں الگ رہ رہے تھے۔ 14 اگست بروز جمعرات، کیرتی نے اپنے شوہر فہد کو جبین نامی خاتون کے ساتھ بنجارہ ہلز، حیدر آباد کے ایک فلیٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جس پر اس نے شدید ہنگامہ کیا۔
لنگر حوض پولیس مصروف تحقیقات ہے-