: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امپھال، 7 ستمبر (یو این آئی) منی پور کے جیری بام ضلع میں ہفتہ کو مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
ایک شخص اپنے ہی گھر میں مارا گیا اور گاؤں والوں کی حفاظت کرنے والا دوسرا شخص بھی مارا گیا۔ دونوں کی موقع پر ہی
موت ہو گئی۔ گاؤں کے محافظوں نے متحد ہو کر عسکریت پسندوں کا پیچھا کیا اور ان میں سے تین کو گولی مار دی۔
کو کی عسکریت پسند یکم ستمبر سے لوگوں پر حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔