the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جینور ٹاون میں ایک قبائلی خاتون کی  عصمت ریزی کی کوشش اور اس پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے دکانوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا اور جامع مسجد میں توڑ پھوڑ  بھی کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد جینور میں پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  31 اگست کو ایک قبائلی خاتون جینور منڈل کے کوہ نور گاوں کو اپنے بھائی سے ملاقات کرنے کے لئے جانے جینور بس اسٹینڈ پر ٹہری ہوئی تھی وہاں موجود آٹو ڈرائیور شیخ مخدوم نے اسے کوہ نور گاوں چھوڑنے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے آٹو میں بٹھا لیا۔اور کچھ دور جانے کے بعد اس نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔ جس پر خاتون نے چینخ وپکار شروع کردی جس سے ڈر کر مخدوم نے خاتون کے سر پر وزنی چیز سے حملہ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔کچھ دیر بعد سڑک سے گزرنے والوں نے اسے سڑک حادثہ سمجھ کر اسے



ہاسپٹل منتقل کردیا وہاں سے اسے عادل آباد کے ریمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔جہاں طبیعت خراب ہونے سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 ستمبر کو خاتون کو ہوش آیا اور اس نے واقعہ کی تفصیلات گھر والوں کو بتائی ۔ گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔اور پولیس نے مخدوم کو گرفتار کرلیا۔اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد قبائلی افراد نے 3 ستمبر کو جینور ٹاون بند منایا تھا اور حملہ آور مخدوم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور آج دوسرے دن چند قبائلی افراد نے اس واقعہ کے خلاف جینور ٹاون میں مسلمانوں کی جائیداد کو نقصان پہنچایا۔ گاڑیوں کو جلا دیا اور جامع مسجد میں توڑ پھوڑ کی۔قبائلی کے حملے کی اطلاع صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کو مقامی مجلس کے صدر نے دی۔ جس پر بیرسٹر اویسی نے ڈی جی پی اور آصف آباد ایس پی سے فون پر بات کرتے ہوئے شدید مخالفت کی اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.