: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن/برمنگھم/31اگست(ایجنسی) لندن سے برمنگھم جانے والی ایک ریل گاڑی میں اس وقت دو گروپوں میں تصادم کی کیفیت پیدا ہوگئی جب ایک مسافر خاتون نے دوسرے مسافر پرسینڈوچ پھینک دیا۔
ریل گاڑی میں ہونے والے تصادم کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں خواتین دو خواتین اور دو مردوں کو گتھم گھتا دیکھا جاسکتا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں اس وقت پیش آیا جب لوگ ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کرنفل نوٹینگ ھل سے واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ سینڈوچ پھینکنے والی خاتون نے
پہلے دھمکی دی اور کہاکہ وہ اسے پٹائی کے لیے اپنی ونگ[مصنوعی بال] اتار دے گی۔
فوٹیج میں لڑائی کے دوران دوسرے مسافروں کو ہکا بکا دیکھا جاسکتا ہے۔ جب سینڈوچ کے باعث لڑائی شروع ہوتی ہے تو کچھ لوگ اپنی نشستوں سے اٹھ کر دوسرے مقامات پر چلے جاتے ہیں۔