برازیلیا، 23 جولائی (یو این آئی) برازیل میں صحافی کے ساتھ صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہولناک واقعہ پیش آگیا۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے باکا بال میں ایک
صحافی کے ساتھ رپورٹنگ کے دوران دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ ایک 13 سالہ رئیسہ نامی لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع دے رہا تھا۔رپورٹنگ کے دوران اچانک اسکے قدموں کے نیچے ممکنہ طور پر اسی لڑکی کی لاش آگئی-