اتراکھنڈ، نینی تال ، ٥ اپریل (ذرائع) سب انسپکٹر آصف خان پر مالیتال کے علاقے میں بلوے کے دوران حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مشتعل ہجوم نے نہ صرف ان پر جسمانی حملہ کیا بلکہ ان کی وردی پھاڑ دی، انہیں مذہبی بنیاد پر گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور
عوام کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یہ واقعہ ایک بار پھر فرقہ وارانہ کشیدگی اور حساس علاقوں میں خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔