اتر پردیش 7 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) جھانسی کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور، انیتا چودھری، کو اتوار کی رات گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ وہ آٹو لے کر اسٹیشن جا رہی تھیں ملزمین نے ان پر فائرنگ کی۔ ایک گولی سر میں لگی، جس سے آٹو الٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ابتدائی طور پر پولیس نے حادثہ سمجھا، لیکن پوسٹ مارٹم میں گولی کا سراغ ملنے
پر قتل کی تصدیق ہوئی۔ ان کے مانگل سوتر، زیورات اور موبائل فون غائب تھے، جس سے لگتا ہے کہ انہیں لوٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی رپورٹ پر ملزمان مکیش جھا، شیوام جھا اور منوج جھا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ بہن ونیتا کے مطابق، مکیش اور انیتا کی پہلے جان پہچان تھی اور مکیش نے پہلے بھی انیتا کو دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔