: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اترپردیش کے جھانسی ضلع کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کال ج کے بچوں کے وارڈ میں لگنے والی آگ میں کم از کم 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ 16 دیگر زخمی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اویناش کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کو، جو این آئی سی
یو کے بیرونی حصے میں تھے، ان میں سے کچھ کو بچا لیا گیا جو اندرونی حصے میں تھے۔ ڈی ایم نے کہا 10 نوزائیدہ بچوں کی موت کی اطلاع ہے۔ کمار نے کہا کہ کم نازک مریضوں کو این آئی سی یو کے بیرونی حصے میں داخل کیا جاتا ہے جبکہ زیادہ نازک مریضوں کو اندرونی حصے میں رکھا جاتا ہے۔ جھانسی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ فائر بریگیڈ کو موقع پر پہنچایا گیا جبکہ ضلع کے سینئر افسران بھی میڈیکل کالج پہنچ گئے۔