: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
انڈیانا،16اپریل(یواین آئی) امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں ایک مسلح شخص نے فیڈیکس کے دفتر کے باہر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے
میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔
انڈیانا پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔