اتر پردیش کے ضلع کاس گنج میں ایک ٹرینر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ نیشنل ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں طیارہ اڑا رہی خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئیں، جنہیں
فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور راحتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔