ذرائع:
اتر پردیش کے ضلع مرزا پور سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کچوا علاقے کے ایک 14 سالہ لڑکے میں کتے کے کاٹنے کے تقریباً چار ماہ بعد پاگل کتے کی بیماری کی خطرناک علامات ظاہر ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کا نام کرن ہے، جسے چند ماہ پہلے ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا۔ اس نے اس وقت یہ بات اپنے گھر والوں کو نہیں بتائی، جس کی وجہ سے اسے بروقت ویکسین نہیں لگ سکی۔ چند ماہ بعد
اچانک لڑکے کو پانی سے شدید ڈر لگنے لگا اور اس کا رویہ غیر معمولی ہو گیا۔ گھر والوں نے فوراً اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس بیماری کی علامات کی تصدیق کی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، لیکن اگر کتے یا کسی جانور کے کاٹنے کے فوراً بعد ویکسین لگوا لی جائے تو اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ماہرین صحت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی کو جانور کاٹ لے تو فوراً زخم کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں اور جلد از جلد ہاسپٹل جا کر ویکسین لگوائیں۔