: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش کے شہر کانپور میں چہارشنبہ کی شام ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً ساڑھے سات بجے مول گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع مشری بازار کے مرکز والی مسجد کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ تقریباً پانچ سو میٹر کے فاصلے تک سنی گئی، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، جبکہ قریب کی
کئی دکانوں اور گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں پولیس نے فوری طور پر اُرسولا ہاسپٹل منتقل کیا۔ انھوں نے کہا کہ دھماکہ دو اسکوٹی میں رکھے گئے مواد سے پیش آیا ۔پولیس اس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم ابتدائی تفتیش میں دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود ہیں، اور ان کی رپورٹ کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت اور وجہ واضح ہوگی۔