the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

ہاں
نہیں
معلوم نہیں
حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک ملازم کو گرفتارکرلیا۔سکریٹریٹ میں آؤٹ سورسنگ ملازم آنندیشی راگھویندر اور سینئر اسسٹنٹ میڈی ونود کو اے سی بی نے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سکریٹریٹ میں 2 لاکھ روپے کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (سی ایم آر ایف) کے چیک کی حوالگی کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔اے سی بی کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ کیے جانے کے باوجود رشوت خوری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعہ ریاستی سکریٹریٹ میں پیش آیا جہاں محکمہ ریونیو کے تحت چیف



منسٹر ریلیف فنڈ سیکشن میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر کام کرنے والے ایک ملازم نےایک متاثرہ شخص کو 2 لاکھ روپے کا سی ایم آر ایف چیک دینے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ ملازم کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے پر متاثرہ شخص نے اے سی بی سے شکایت کی۔شکایت کی بنیاد پر اے سی بی حکام نے منصوبہ بندی کے ساتھ جمعرات کو سکریٹریٹ کے احاطے میں نگرانی شروع کی۔ اسی دوران سکریٹریٹ کے احاطے میں واقع مندر کے قریب ڈیٹا انٹری آپریٹر کو شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم لیتے ہوئے اے سی بی حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تحقیقات پر معلوم ہوا کہ سینئر اسسٹنٹ بھی اس کے ساتھ ملا ہوا ہے ان دونوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.