the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
ہندو مذہبی نعرہ نہ لگانے کا شاخسانہ


سلطان پور ۔ 12 جون (ویب ڈیسک) ریاست اتر پردیش میں دو مسلم نو جوانوں کو ہندو  مذہبی نعرہ نہ لگانے پر شدید زدو کوب کا شکار بنایا گیا۔ یہ واقعہ ضلع سلطان پور ضلع کے لمبھوا علاقے میں پیش آیا۔ یہاں ہندتوا ہجوم نے مبینہ طور پر دو مسلم نو جوانوں کو اس وقت شدید ز دوکوب کا شکار بنایا جب انہوں نے جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا۔ حملہ، جو اس ہفتے کے شروع میں ہوا تھا، کی ویڈیو حالیہ دنوں وائرل ہوگئی۔

 اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں نے دو مسلم نو جوانوں کو اس وقت لاتیں اور گھونسیں مار رہے ہیں جب وہ موٹر



سائیکل پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس کے بعد حملہ آور انہیں بائک سے گھسیٹ کر لے گئے۔

 ویڈیوز میں، ہجوم کو متاثرین سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: بھارت میں ہو کر جئے شری رام نہیں بولو گے؟ حملہ آوروں نے مسلم نو جوانوں سے فون چھین لیے اور ان موٹر سیکل بھی سرقہ کرنے کی کوشش کی ۔ مقامی پولیس نے وائرل ویڈیوز کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔لمبھوا کے علاقے کے عہدیدار نے توثیق کی کہ دو حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.