: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 9 اگسٹ (ذرائع) راجندر نگر میں پی وی این آر ایکسپریس وے پر ایک کار بے قابو ہوگئی اور دوسری کار سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں دو افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر پیش آیا، جب کار کا
ڈرائیور، راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مہدی پٹنم کی طرف بڑھ رہا تھا، کار سوار نے اسٹیئرنگ وہیل پر کنٹرول کھو دیا اور پلر نمبر 294 کے قریب اس سے آگے جانے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا زبردست تھا کہ گاڑی پلٹ گئی اور چند میٹر کے فاصلے پر آکر رک گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔