سپین 19 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) اسپین میں دو تیز رفتار مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔ مہلوکین میں دوسری ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثہ اتوار کی دیر رات پیش آیا۔ زخمیوں کو
اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ یورو نیوز کے مطابق مالاگا سے میڈرڈ پوئرتا دے آتوچا جانے والی ایریو ٹرین تقریباً 300 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ آدموز کے قریب پٹری سے اتر کر برابر کی لائن پر چلی گئی اور میڈرڈ ہوئلوا روٹ پر چلنے والی اے وی ای ٹرین سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔