تلنگانہ 28 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک بھیانک سڑک حادثے میں دو انجینئرنگ طلبہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دو دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار میٹرو پلر نمبر 97 سے زور دار ٹکر ہوگئی۔حادثے کے وقت کار میں 8 افراد سوار تھے۔
ٹکر کے نتیجے میں سائی ورون اور نکھل نامی دو طلبہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ وینکٹ، راکیش اور یشونت شدید زخمی ہوئے، جبکہ ساتوک، ہرش وردھن اور ابھینو بحفاظت باہر نکل آئے۔پولیس کے مطابق تمام متاثرین کا تعلق ونپرتی ضلع سے ہے اور وہ انجینئرنگ کے طلبہ ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔