: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امراوتی / حیدرآباد/21فروری(ایجنسی) تلنگانہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گرودا بس بڑے حادثے سے بچ گئی، وجے واڑا سے حیدرآباد کی طرف جارہی بس کو اچانک آگ لگ گئی، بس کو لگی آگ کا پتہ چلتے ہی ڈرائیور نے فوری بس کو روکا اور سبھی مسافروں کو فوری بس سے اتار دیا.
یہ واقع کرشنا ضلع
کے ابراہیم پٹنم منڈل کے جوپوڈی کے پاس جمعرات کو پیش آیا، حادثے کے وقت بس میں 50 مسافر سوار تھے، بس کے حادثے کی معلومات ملتے ہی فائر عملہ موقع پر پہنچے اور آگ کو بجھادیا-
اسکے بعد مسافروں کو دیگر بسو کے ذریعہ روانہ کردیا، جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ الیکٹریکل وائرنگ شارٹ سرکٹ سے بس میں آگ لگی.