ذرائع:
حیدرآباد کے حبشی گوڑہ علاقے میں شراب کی بوتلوں سے لدی ایک لاری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ڈرائیور نے گاڑی میں شعلے دیکھ کر فوراً ہوشیاری
دکھائی اور لاری کو روک دیا۔ مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس واقعہ میں کئی شراب کی بوتلیں جزوی طور پر جل گئیں۔دوسری طرف، مقامی عوام اور راہگیر شراب کی بوتلوں کے لئے امڈ پڑے اور جو ہاتھ لگا لے کر فرار ہوگئے۔