تلنگانہ 20 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے گٹّوگوڑم علاقے میں قومی شاہراہ پر منگل کی علی الصبح ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ راجمندری سے حیدرآباد جا رہی کے وی آر ٹراویلس کی ایک سلیپر بس بے قابو ہو
کر سڑک کے کنارے الٹ گئی۔حادثے کے وقت بس میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں سے 13 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ان میں سے دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہونے پر بہتر علاج کے لئے سَتّوپلی منتقل کر دیا گیا۔