آندھرا پردیش 2 دسمبر 2025 (ذرائع) آندھرا–کرناٹک سرحد پر منچی نیلا کوٹ کے قریب پیش آئے بھیانک حادثے میں ایک ٹراویلز بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ سری نیواسپورم میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ہریتا ٹراویلز کی بس کڑپہ سے بنگلورو کی طرف روانہ ہورہی تھی کہ تیز رفتاری میں ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر بے قابو ہو گئی اور الٹ گئی۔ حادثے میں
پروڈڈوٹور سے تعلق رکھنے والی 58 سالہ انیتا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں کڈپہ، رائلچوٹی اور بنگلورو کے مختلف ہاسپٹلس میں منتقل کیا گیا ہے۔ مسافروں میں زیادہ تر کا تعلق انہی علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ منگل کی صبح تقریباً تین بجے پیش آیا۔ اچانک پیش آئے حادثے سے علاقے میں خوف و سنسنی پھیل گئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔