ذرائع:
ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرور میں ایک افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک مال بردار ٹرین لیول کراسنگ پر ایک نجی کالج کی بس سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں بس میں سوار طلبہ زخمی ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعہ
میں 20 سے زائد طلبہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ چھ طلبہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے جبکہ زخمی طلبہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔