ذرائع:
تلنگانہ کے سِرِسلہ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں شوہر اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرسلہ ضلع کے ویملواڈہ منڈل کے آریپلّی کے قریب ایک
خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار لاری نے بائیک کو ٹکر مار دی۔ اس افسوسناک حادثے میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ ان کا دو سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت کاماریڈی کے رہائشی 27 سالہ وسیم اور اس کی 22 سالہ اہلیہ عائفہ کے طور پر کی گئی ہے۔