آندھرا پردیش 28 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے بنگاروپلم منڈل میں قومی شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ شیشاپورم کے قریب کھڑی ایک آر ٹی سی بس کو پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے
تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت سریدھر راؤ، لکشمی اور ادھیویکا کے طور پر کی گئی ہے، سبھی ورنگل کے رہنے والے ہیں۔ یہ خاندان بنگلورو سے تروپتی جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔