ذرائع:
تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے چلویئر گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں والدین کی جانب سے فوراً پتنگ نہ دلانے پر ناراض ہو کر 9 سالہ کمسن بچے سدّھو نے مبینہ طور پر پھانسی
لگا کر خودکشی کر لی۔بچہ مقامی سرکاری اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم تھا۔ اہلِ خانہ نے بچانے کی کوشش کی، مگر اس کی جان نہ بچ سکی۔ واقعہ سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ سرپنچ ناگا راجو اور مقامی معززین نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔