: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتا رام راجو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیلفی لینے کے دوران پیش آئے حادثے میں تین کمسن لڑکیاں پانی میں غرق ہوگئیں جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چار سہیلیاں—تریشا (17)، رتنا کماری (16)، پویترا (16) اور انجلی—چھٹیوں کے دوران گاؤں آئی ہوئی تھیں اور قریبی آبشار پر گھومنے گئی تھیں۔ خوشی کے عالم میں وہ آبشار کے کنارے سیلفی اور ویڈیوز بنا رہی تھیں کہ اچانک ایک لڑکی پھسل کر
پانی میں جا گری۔ اسے بچانے کی کوشش میں باقی تین بھی گہرے پانی میں جا گریں۔
مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کی کوششیں کرتے ہوئے لڑکیوں کو باہر نکالا، تاہم تریشا، رتنا کماری اور پویترا پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو چکی تھیں، جبکہ انجلی زخمی حالت میں بچ گئی۔یہ چاروں لڑکیاں ایک ہی گاؤں کی رہنے والی اور آپس میں قریبی رشتہ دار تھیں۔ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی تین بچیوں کی بیک وقت موت نے پورے گاؤں کو غم میں ڈبو دیا ہے، اور علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی