: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اندلوائی منڈل کے گنارم کے قریب قومی شاہراہ پر رات تقریباً دو بجے ایک ٹریولس بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی مسافر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے 22 مسافروں کو لے کر ناگپور جا رہی بس اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریب کے ٹول پلازہ کے عملہ نے فوری طور پر
زخمیوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں ہلاک افراد کی شناخت منجوش اور رِشی کے طور پر ہوئی ہے، جو ماں اور بیٹے بتائے جا رہے ہیں۔ ایک اور متوفی کی شناخت بنگلورو کے رہنے والے عباس کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ چوتھے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت تمام مسافر نیند میں تھے اور ابتدائی جانچ میں تیز رفتاری کو حادثہ کی اصل وجہ بتایا جا رہا ہے۔