: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گووا کا ٹور افسوسناک سانحہ میں بدل گیا۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے نرساپور سے تعلق رکھنے والے 15 نوجوان تین گاڑیوں میں گووا کے ٹور پر گئے تھے۔ ٹور مکمل کرنے کے بعد واپسی کے دوران مہاراشٹرا کے شولاپور
کے قریب پہنچتے ہی ایک کار کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار دو نوجوان ریحان اور پون کمار ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ سے متعلق مکمل تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔