مہاراشٹر 4 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) مہاراشٹر کے ناسک میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں جمعہ کی رات شہر کے شیواجی نگر علاقے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی گاڑی سڑک کے کنارے کنویں میں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد پورے ڈنڈوری تعلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیواجی نگر کے راجے بینکوئٹ ہال میں ودجے کلاسز کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈنڈوری تعلقہ کے اندور علاقے کا ایک خاندان اس میٹنگ میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ میٹنگ کے بعد یہ خاندان ماروتی ایکس ایل کار میں گھر لوٹ رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور کار سڑک کے کنارے پانی سے بھرے کنویں میں جا گری۔