حیدرآباد،7 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد کے علاقے ٹولی چوکی کے ایک بزرگ شہری کو قریب ڈیڑھ لاکھ روپے کا دھوکہ ہوا-انہوں نے آن لائن گروسری پلیٹ فارم کے ذریعہ منگوائے گئے گروسری سے متعلق مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش میں دھوکہ بازوں کے ہاتھوں 1.40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
ٹولی چوکی کے رہائشی و متاثرہ شخص ( 64 سالہ) تین دن پہلے، کچھ گروسری آئٹمز کا
آرڈر دیا تھا اور اس کی ڈیلیوری کے بعد، ایک چیز غائب پائی گئی۔اس کے بعد صارف نے کمپنی کے کال سینٹر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور انٹرنیٹ پر رابطہ نمبر تلاش کیا۔
متاثرہ نے انٹرنیٹ پر پایا ایک نمبر نوٹ کیا اور کسی ایسے شخص سے رابطہ کیا جس نے مدد کے لیے کال کیا۔
سائبر کرائم پولیس نے کہا کہ، مجرم نے دھوکہ دیا اور بینک اکاؤنٹ سے 1.40 لاکھ روپے لے گئے،۔