حیدرآباد 3 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میں منگل کی آدھی رات کو خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تقریباً ایک بجے کے بعد ایک ٹپر نے مصروف ترین سڑک پر دہشت مچا دی۔ملک پیٹ ٹی وی ٹاورس کے قریب آسمان گڑھ کی سمت سے آنے والی ٹپرلاری نے بے قابو ہو کر ایک بس اور دوسری لاری کو
ٹکر دے دی اور پھر میٹرو پل کےنیچے ڈیوائیڈر پر چڑھ کر رک گئی۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ حادثہ کے باعث ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ذرائع کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا اس لئے بڑا حادثہ ٹل گیا۔