آندھرا پردیش 15 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) اندھرا پردیش کے ضلع نیلورو میں کاوالی اسٹیشن کے قریب گڈس ٹرین کے تین واگن پٹڑی سے اتر گئے۔جس کے باعث کاوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو نقصان پہنچا۔
یہ ٹرین نظام الدین سے رینی گنٹا جا رہی تھی اور اس میں دودھ کے ٹینکر شامل تھے۔ریلوے حکام نے فوری طور پر ریل راستے کی بحالی کا کام شروع کر دیا تاکہ وجے واڑہ اور رینی گنٹا کے درمیان ریل خدمات معمول پر لائی جا سکیں۔