the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 2 جنوری (ذرائع) مغربی گوداوری ضلع کے دیوراپلی منڈل میں بندہ پورم گاؤں کے قریب منگل کی دوپہر قومی شاہراہ 16 پر حادثہ پیش آیا جس میں دو کاروں کے ٹکرانے سے تقریباً 17 ماہ کے ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی اور سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے حیدرآباد کے رہنے والے تھے اور وشاکھاپٹنم میں نئے سال کا جشن منانے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔
متاثرین ایک کار میں وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد جا رہے تھے اور دوسری



کار ارٹیگا وجئے واڑہ سے راجمندری کی طرف مخالف سمت میں جا رہی تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایرٹیگا گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا اور کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے چھلانگ لگاتے ہوئے مخالف سمیت والی سڑک پر چلی گئی اور حیدرآباد جانے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔
دو افراد دیویا پریا (25) اور راما دیوی (50) کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک 17 ماہ  کے ایک شیر خوار کی موت دیوراپلی کے مقامی ہاسپٹل میں علاج کے دوران ہوئی۔
دونوں کاروں میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.