ذرائع:
تلنگانہ کے ضلع نلگونڈہ کے چٹیال منڈل کے گُنڈرم پلی گاؤں کے قریب وجئے واڑہ سے حیدرآباد جانے والی قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق اچانک بریک لگانے کے باعث تین کاریں اور ایک موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے وقت
تینوں کاروں میں مجموعی طور پر دس افراد سوار تھے، جن میں سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔