the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے گرام پنچایت دفتر کے تالے توڑ کر نامزدگی فارم چوری کر لیے۔ یہ واقعہ تانڈور اسمبلی حلقہ کے پڈّی ایمول منڈل کے گوٹلا پلی گرام پنچایت میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق چوروں نے رات کی تاریکی میں گوٹلا پلی پولنگ اسٹیشن کے تالے توڑے اور نامینیشن کلسٹر میں رکھے گئے تمام نامزدگی فارم



اٹھا کر فرار ہوگئے۔ فارم غائب ہونے کے بعد سرپنچ اور وارڈ ممبر کے امیدواروں میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی اور وہ احتجاج کرتے ہوئے باہر جمع ہوگئے۔

گوٹلا پلی، ہنما پور، گیرمّا پور اور جیارام ٹانڈا (I) کے امیدواروں کے احتجاج پر عہدیدار اور پولیس فوری موقع پر پہنچے۔ عہدیداروں نے امیدواروں کو یقین دہانی کرائی کہ تمام نامینیشن فارم اور ڈیٹا پہلے ہی اسکین کرکے محفوظ کیا جا چکا ہے، اس لیے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.