the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل فائرنگ کے بعد نئی ممبئی پولیس نے یکم جون کو کہا کہ اداکار سلمان خان پر پنویل میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر حملہ کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی تھی۔ اسی سلسلے میں پولیس نے حال ہی میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کو اس معاملے میں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اب تک پولیس نے چار لوگوں کو



گرفتار کیا ہے جن کی شناخت دھننجے تاپی سنگھ عرف اجے کشیپ، گورو بھاٹیہ عرف نہوی، وسیم چکنا اور رضوان خان کے طور پر کی گئی ہے جن کا سلمان خان پر حملے کی منصوبہ بندی میں لارنس بشنوئی کے گینگ سے وابستہ ہونے کا شبہ ہے۔ سلمان خان کے 1998 میں راجستھان میں کالے ہرن کو مارنے کے واقعے کے بعد سے بشنوئی کے گینگ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور انہیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مہاراشٹرا حکومت نے سلمان خان کی مکمل حفاظت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور پولیس بھی انکی حفاظت کو لیکر 24 گھنٹے متحرک ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.