ہردوئی،20اکتوبر :- اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں دیوالی کی رات پٹاخہ سے نکلی چنگاری سے بجلی محکمہ کے ٹرانسفارمر ورکشاپ میں زبردست آگ لگ گئی جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان کا اندیشہ ہے۔
محکمہ بجلی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر وپن جین نے آج یہاں بتایا کہ دیوالی کی رات ہردوئی
کوتوالی کے سانڈی مارگ پر محکمہ بجلی کی ٹرانسفارمر ورکشاپ میں رات کو تقریباََ ساڑھے دس بجے علاقہ کے لوگوں نے ورکشاپ کے اندر سے آگ کی لپٹیں اٹھتی ہوئی دیکھیں۔
آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے دیکھتے ہی خطرناک شکل اختیار کرلی جس سے پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی