the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

ٹیکساس کے ایک مال میں اجتماعی فائرنگ میں المناک طور پر ہلاک ہونے والی حیدرآبادی لڑکی ایشوریہ ٹھٹیکونڈا کی میت بالآخر شہر پہنچ گئی۔

6 مئی کو ڈیلاس کے قریب ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس مال میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں 27 سالہ انجینئر ہلاک ہونے والے نو افراد میں شامل تھی۔ میت چہارشنبہ کو دیر رات راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد پہنچی اور جمعرات کو آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

تلگو ایسوسی ایشن آف



نارتھ امریکہ (TANA) نے ایشوریا کی میت کو حیدرآباد واپس بھیجنے کے لیے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایشوریہ، جس نے عثمانیہ یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری اور ایسٹرن مشی گن یونیورسٹی سے کنسٹرکشن مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی، ٹیکساس میں پرفیکٹ جنرل کنٹریکٹرز ایل ایل سی میں پروجیکٹ مینیجر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ وہ حیدرآباد کے سرور نگر علاقہ کی رہنے والی تھی، اور اس کے والد نرسی ریڈی رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.