: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ایک ایئر ہوسٹس کی مشتبہ موت کے معاملے میں پولیس نے خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں 23 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 21 سالہ خاتون 28 دسمبر کو کلیان ایسٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی قرار دیا گیا، تاہم موبائل فون چیٹس، بینک لین دین اور دیگر شواہد کے
جائزے کے بعد پولیس نے 10 جنوری کو خاتون کے سابق ساتھی کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے لاکھوں روپے حاصل کیے، تشدد کیا اور نجی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔