تلنگانہ 8 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں موکیل پولیس اسٹیشن کی حدود، مرزاگوڑہ گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ICFAI Business School کے چار طلبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک طالبہ شدید
زخمی ہو گئی۔مہلوکین کی شناخت سوریا تیج، سمت، سری نکھل اور روہت کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی طالبہ نکشترہ کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہاسپٹل روانہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ جاری ہے۔