: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 مارچ (یو این آئی) دہلی کے گوکل پوری علاقے میں جمعہ کو دیر رات آگ لگنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے 60 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل
کرایا گیا ہے۔
دیویش کمار پانڈے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی ) شمال مشرقی دہلی نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے سات لاشیں نکال لی ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع رات تقریبا ایک بجے کے قریب ملی اور صبح چار بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔