ذرائع:
حیدرآباد کے علاقے شالی بندہ میں واقع ایک الیکٹرانکس کی دکان میں اچانک بھاری آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں
اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس بھی موقع پر موجود رہی اور آس پاس کی دکانوں کو فوری طور پر خالی کرا دیا گیا تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ علاقے میں ٹریفک بھی متاثر ہوا۔