حیدرآباد 27 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے نامپلی علاقے میں بچھاس فرنیچر شاپ آتشزدگی کی یاد ابھی تازہ ہی تھی کہ اسی علاقے کے قریب ایک اور خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ وجئے نگر کالونی میں واقع ایک میکانک شاپ میں آدھی رات کے وقت اچانک زبردست آگ بھڑک اُٹھی۔آگ کی شدت کے باعث شاپ میں کھڑی تین
کاریں مکمل طور پر جل کر خاک ہوگئیں۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت میکانک شاپ میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فائر حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔