دہلی، 10 جولائی (ذرائع) دہلی سے متصل گروگرام میں جمعرات کو ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک باپ نے اپنی ٹینس کھلاڑی بیٹی رادھیکا یادو کو گولی مار دی۔ رادھیکا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ابھرتی ہوئی کھلاڑی ہے، جس نے ریاستی سطح پر کئی ٹائٹل جیتے تھے۔
باپ نے بیٹی پر ایک ایک کرکے پانچ گولیاں چلائیں جن میں سے تین اسے لگیں۔ یہ واقعہ گروگرام کے سوشانت
لوک-2 میں واقع گھر میں پیش آیا۔ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ باپ کو عزت دلانے والی بیٹی کو باپ نے کیوں قتل کیا۔
معلومات کے مطابق، والد کی گولیوں سے چھلنی رادھیکا کو ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا اور موقع سے وہ ریوالور بھی برآمد کیا جس سے قتل کیا گیا تھا۔