: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/17جون(ایجنسی) دہلی کے مکھرجی نگر میں ایک ٹیمپو ڈرائیور کی طرف سے کیے گئے مبینہ حملے میں پولیس کا ایک اہلکار اتوار کو زخمی ہوگیا، اہلکار نے بتایا کہ دونوں کے گاڑیوں میں ٹکرہونے کے بعد ٹیمپو ڈرائیور نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا-
پولیس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ایک دیہی خدمات ٹیمپو اور ایک پولیس گاڑی کے درمیان شام میں ٹکر ہوگئی- اسکے بعد دونوں کے درمیان بحث
ہوگئی بعد میں ٹیمپو ڈرائیور غصہ ہوگیا، اہلکار نے بتایا کہ ٹیمپو ڈرائیور تیز ہتھیار سے پولیس اہلکار کے سر پر حملہ کردیا-
پولیس نے بتیا کہ معاملے کی جانچ ایک سینئر اہلکار کررہے ہیں- پولیس والے کو پیٹنے کا یہ ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک ٹیمپو ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر پولیس کی گاڑی سے ہوجاتی ہے اور ٹیمپو ڈرائیور بے قابو ہوجاتا ہے-