the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
تلنگانہ 8 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے بھینسہ ٹاون میں ایک 27 سالہ خاتون اشونی کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔ واردات سَن توشی ماتا مندر کے قریب واقع ایک ٹی پوائنٹ پر پیش آئی،جہاں مقامی افراد نے چیخ و پکار سن کر پہنچنے پر خاتون کی نعش کو خون کے تالاب میں پڑی ہوئی حالت میں دیکھا جبکہ قاتل موقعِ واردات پر ہی موجود تھا۔اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا تعلق کُنسرہ گاؤں سے تھا۔ اس کی پہلے شادی ہوچکی تھی اور دو بچے بھی تھے، تاہم شوہر سے طلاق کے بعد وہ گھر والوں سے الگ رہ رہی تھی۔ اسی دوران اس کی دوستی بھینسہ کے امبیڈکر



نگر کے رہنے والے ناگیش سے ہوئی اور دونوں نے ساتھ رہنا شروع کردیا۔معاشی ضروریات کے پیش نظر خاتون مذکورہ ٹی پوائنٹ چلاتے ہوئے اپنا گزر بسر کر رہی تھی اس دوران ناگیش کو شبہ ہوا کہ اشونی کے تعلقات کسی اور سے قائم ہوگئے ہیں اسی مسئلہ پر پیر کی صبح دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران  ناگیش نے خاتون پر حملہ کر کے قتل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق قتل کے بعد بھی ملزم نعش کے ساتھ جائے واردات پر ہی بیٹھا رہا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ناگیش کو گرفتار کرلیا۔ بھینسہ کے سی آئی گوپیناتھ نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.